بڑی ویڈیو میں سے کوئی حصہ ٹیلی گرام کی مدد سے الگ کیسے کریں؟؟
🖋 راہی حجازی
کسی بڑی ویڈیو میں سے پسندیدہ اور مطلوبہ حصہ کو الگ کرنا یا کاٹنا ہو تو اس کیلیے پلے اسٹور سے باقاعدہ ایپلیکیشن انسٹال کی جاتی ہے اور پھر اسکی مدد سے یہ کام کیے جاتے ہیں، لیکن اگر آپ ٹیلی گرام استعمال فرماتے ہیں ـــــــــ اور آپ کو ضرور بالضرور ٹیلی گرام استعمال کرنا چاہیے ـــــــــ تو پھر پلے اسٹور سے اس کام کیلیے باقاعدہ ایپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کرنے کی چنداں حاجت نہیں، ٹیلی گرام پر رہتے ہوئے ٹیلی گرام کی مدد سے یہ کام کیا جا سکتا ہے اور کسی بھی ویڈیو میں سے مطلوبہ حصہ الگ کیا جا سکتا ہے......... جس بوٹ کی مدد سے یہ کام کیا جائے گا اس کا لنک ⬇ یہ ہے
بوٹ کا استعمال ⬇ نہایت آسان ہے
❶ بوٹ میں ویڈیو ارسال کیجیے
❷ ابتدائی وقت دیجیے۔۔۔۔ وقت انگلش ہندسوں میں دیا جائے اور ترتیب یوں رہے گی ⬇
01:02:18
یہ ⬆ گویا ایک گھنٹہ دو منٹ اور اٹھارہ سکینڈ سے کاٹنے کا حکم دیا گیا ہے
❸ اس کے بعد انتہائی وقت دیجیے، مثلا ⬇
01:12:30
یہ ⬆ ایک گھنٹہ بارہ منٹ اور تیس سیکنڈ تک کاٹنے کا حکم دیا گیا ہے ۔۔۔
بس اس کے بعد پانچ دس سیکنڈ انتظار کیجیے اور مطلوبہ ویڈیو سامنے۔۔۔۔۔۔۔ رب کا شکر ادا کر بھایا، جس نے ٹیلی گرام بنایا 🤓 .......... اور اگر ویڈیو چھوٹی ہو جس میں گھنٹے کا کوئی مطلب نہ ہو تو پھر بائیں طرف کے دونوں ہندسے صفر صفر ہوجائیں گے، یوں ⬇
00:02:18
Comments
Post a Comment